Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ زہرا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ یہ موقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کا بیان ان کے موقف کا اظہار ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ اس حوالے سے ہمارے موقف سے مطابقت رکھتا ہو۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاست منی پور میں اقلیتوں پر مظالم کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ یہ بیان بھارت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے جارحانہ رویے کا عکاس ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یونان کشتی حاد ثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی باقیات وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کے علاوہ کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ترجمان نے ڈنمارک میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کسی صورت بھی آزادی اظہار رائے کی علامت نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular