
اسلام آباد : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ولی امر مسلمین شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی اور تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے ۔ اسحاق ڈار نے سوگوار خاندان اور ایرانی قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔


































