Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں پہلی بار بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

اسلام آباد : پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اضافی بجلی کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لا کر بٹ کوائن مائننگ، اے آئی ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ہائی ٹیک منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا، اس اہم منصوبے کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی سیکٹر کو تقویت دے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب راغب کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں نوجوانوں کیلئے ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت جیسے جدید شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی معیشت میں وسعت آئے گی بلکہ قومی سلامتی کو بھی نئی جہتیں ملیں گی، ان کے مطابق ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ملک کو خودمختاری، استعداد اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں مؤثر انداز میں شریک ہو سکے گا اور مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک مضبوط اور خودمختار مقام حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular