Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

افغانستان کی دو ایئر لائنز کے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال

کابل : افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلاء اور طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کی دو ایئر لائنز کو پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرکاری فضائی کمپنی آریانہ اور کام ایئر کابل سے اسلام آباد کیلئے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کریں گی۔ سول ایوی ایشن (سی اے اے )حکام کے مطابق آریانہ ایئرلائن ہفتہ وار 2 جبکہ کام ایئر کو 5 پروازیں آپریٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے مطابق بوئنگ 777 طیارے اور ایئر بس 340 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد و روانگی کی اجازت ہوگی۔افغانستان نے کابل، مزار شریف اور قندھار سے کراچی کیلئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت مانگی ہے جو ابھی زیر غور ہے اور پاکستان افغانستان کے ایم او یو پر دستخط سے مشروط ہے، معاہدے کے مطابق 1500 مسافروں کی آمد و رفت کی بھی اجازت دی گئی ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular