
استور: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی پر تکفیری مولوی کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
استور پریشنگ میں ریلی کے دوران مقامی تکفیری مولوی عبد الرزاق نے امام مہدی عج کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی جس پر گلگت بلتستان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ سٹی تھانہ گلگت میں بھی مقامی نوجوانوں نے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست جمع کرائی ہے۔ استور کے امام جمعہ سید عاشق حسین الحسینی نے کہا ہے کہ مولوی عبد الرزاق نے امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں بہت گستاخی کی ہے جس کو ممبر سے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اس تکفیری مولوی کیخلاف ایکشن لے ورنہ حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
ادھر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کہا ہے کہ استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کا فرزند الزہراء امام برحق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔ استور انتظامیہ فوری طور پر اس تکفیری کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے، بصورت دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔


































