Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا میں حملوں کے امکانات میں اضافہ، ایف بی آئی کا انتباہ

واشنگٹن : امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملک میں شدید حملوں کا خطرہ ظاہر کردیا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ویرے نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں شدت کے بعد امریکا میں یہودیوں اور مسلمانوں پر حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ویرے نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے حماس اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔ امریکا میں حملوں کو اس طرح کا تحرک ملے گا جو داعش کے وقت میں بھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے۔ ہم خطرناک دور سے گذر رہے ہیں ، یہ گھبرانے کا وقت نہیں ہے بلکہ چوکنا رہنے کا وقت ہے۔ ایف بی آئی چیف نےکہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس امکان کو رد نہیں کر سکتے اور نہ ہی روک سکتے ہیں کہ حماس یا کوئی اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیم موجودہ تنازع کا فائدہ اٹھا کر ہماری سرزمین پر حملے کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular