
فیصل آباد : فیصل آباد میں فرقہ واریت پھیلانے اوراہل تشیع کے مذہبی جذبات کومجروح کرنے والے ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد ایوب بلوچ کو معطل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے شیعیان حیدرکرارؑ کے غم وغصہ پر ایوب بلوچ کو معطل کرکے فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایوب بلوچ نے ڈویژنل پبلک اسکول فیصل آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب میں 2 نمازیں ملا کر پڑھنے پر تنقید کی تھی اور اُسے غیر شرعی اور قرآنی احکامات کے خلاف قرار دیا تھا۔ اس کی ویڈیو سامنے آنے پر ملت جعفریہ نے شدید ردعمل کااظہار کیا اور اس متعصب سرکاری افسر کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔


































