
ننگر ہار : افغانستان کی اور ایک شیعہ مسجد نشانہ بن گئی صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکے سے 3 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ دھماکا ننگر ہار کے ضلع اسپن غر کے علاقے آچن کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ زخمیوں میں امام مسجد اور موزن بھی شامل ہیں۔مقامی افراد کے مطابق بم مسجد کے اندر لگے لاؤڈ اسپیکر میں نصب تھا اذان کے بعد جیسے ہی نماز کیلئے اسپیکر کھولا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں بھی اٹھیں۔ اور آواز دور دور تک سنی گئی۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ملوث 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔


































