Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ہر پاکستانی اپنے عظیم محسن اور بے مثال ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر کے فراق میں سوگوار ہے، حافظ ریاض نجفی

لاہور: صدر وفاق المدار س الشیعہ اور پرنسپل جامعتہ المنتظر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات میں عِلم اور اہل ِعِلم کی بیان کی گئی عظمت و فضیلت مروجہ معنوں میں دینی علوم و علماء کے لئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ہر وہ علم جو انسانیت ، ملک و ملت کیلئے مفید ہو وہ بھی دینی علوم کاحصہ ہے۔حافظ ریاض نجفی نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے علم سے نہ صرف وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنا دیا بلکہ پورے عالَمِ اسلام کے دفاع و سلامتی کیلئے ناقابل ِفراموش کارنامہ انجام دیا ۔ان گرانقدر کارناموں کاعنداللہ عظیم اجر و ثواب ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوار ہے۔انہوں نے دُعا کی کہ خداوند متعال مرحوم سائنسدان کے درجات بلند فرمائے ،ان کی عظیم خدمات پراجرِ عظیم اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular