
برسلز : یورپ نے امریکی مدد کے بغیر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر لیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو بحال اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف ممالک پر مشتمل ایک وسیع اتحاد تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یہ منصوبہ جنگ کے بعد ہی نافذ العمل ہوگا اور ممکنہ طور پر ایک اہم ملک، یعنی امریکا، اس میں شامل نہیں ہوگا، اس سلسلے میں مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کو کہا کہ یہ منصوبہ ایک بین الاقوامی دفاعی مشن پر مشتمل ہوگا، جس میں ’’جنگ میں شامل‘‘ فریقین شامل نہیں ہوں گے.


































