
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کی مدت میں توسیع اور ایک ارب ڈالر اضافی قرضہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ابوظہبی کے دورہ میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پاکستان اور یواے ای کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مستحکم بنانے کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پربھی زور دیا۔


































