Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پیر محفوظ مشہدی کی بھکی شریف میں جلوس عید میلادالنبی(ص) پر حملے کی مذمت، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

لاہور : جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر پیر محفوظ مشہدی نےبھکی شریف میں دارالعلوم محمدیہ نوریہ رضویہ سے نکلنے والے جلوس عید میلادالنبی پر دہشت گرد تنظیم کے غنڈوں کے پتھراؤ کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نقص امن کے خطرے کے باعث عاشقان مصطفی(ص) نے پولیس کی اپیل پر جلوس کا کچھ راستہ تبدیل کیا۔ انہوں نے بارہ ربیع الاول میلاد چوک سے منڈی چوک تک جلوس عید میلاد النبی کی قیادت کی۔جلوس کے دوران صوفی منظور احمد اورپیر شبیر عثمانی سمیت مختلف نعت خوان حضرات نے سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ جلوس میں مختلف مقامات پر مولانا عزیز احمد گوندل، مولانا محمد اسلم نقشبندی ، مولانا نور شاہ ، مولانا قیصر نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جلوس کے انتظامی اور سیکورٹی امور کو انجمن نوجوانان اسلام کے رضاکاروں نے سنبھال رکھے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular