Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مصر اور ریڈ کراس کو یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنیکی اجازت

تل ابیب : اسرائیل نے مصر اور عالمی ریڈ کراس کی ٹیموں کو غزہ میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے اجازت دے دی ہے۔ مصر اور عالمی ریڈ کراس کی ٹیمیں اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول علاقے میں نام نہاد یلو لائن سے آگے بھی تلاش کر سکیں گی۔
حماس کے کچھ ارکان بھی ٹیموں کے ساتھ ہوں گے۔ گذشتہ روز لاشیں تلاش کرنے کیلئے مصر سے بھاری مشینری غزہ میں داخل ہوئی تھی۔ اس کی مدد سے بعض نئے مقامات پر یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کی کارروائی کی جارہی ہے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب مصر سے اضافی بھاری سامان غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتا ہے تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کو تیز کیا جا سکے۔ حماس اب تک اٹھائیس میں سے پندرہ لاشیں حوالے کرچکی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular