
قاہرہ : مصر میں ایک عدالت نے سابق پولیس افسر سمیت 22 انتہا پسندوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔عدالتی ذرائع کےمطابق ان افراد کو ملک بھرمیں دہشت گردی کی 54 کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ان واقعات میں ایک سینئر پولیس افسر کی ہلاکت کے علاوہ سابق وزیرداخلہ محمدابراہیم کو قتل کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں ایک سابق پولیس افسر بھی شامل ہے۔تمام مجرم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کرسکتے۔ سزا پانے والے 22 افراد سخت گیر جنگجو گروپ انصار بیت المقدس کے ارکان بتائے جاتے ہیں۔مصر کے جزیرہ نما سیناء میں فعال اس گروپ نے 2014 میں داعش سےحلف وفاداری کا عہد کیا تھا۔


































