Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کسی صورت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی قبول نہیں کریں گے، مصر کا دعویٰ

قاہرہ : غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے میں پیش پیش مصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے فلسطینی عوام کی نقل مکانی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پالیسی کامقصد فلسطینی سرزمین کو خالی کرنا، اس پر قبضہ کرنا اور مسئلے کو ختم کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر فلسطینی عوام کو ان کی تاریخی سرزمین سے کسی بھی بہانے، جواز یا ناموں کے تحت نکالنا قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔ بیان کے مطابق یہ بیدخلی جبری یا رضاکارانہ نقل مکانی کی صورت میں ہو۔ بھوک کی پالیسیوں سے ہو، زمینوں پر قبضے اور آباد کاری سے ہو یا فلسطینی سرزمین پر زندگی کو ناممکن بنانے سے ہو ، اسے ہر صورت مسترد کیا جاتا رہے گا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مصر جبری نقل مکانی کو قبول نہیں کرے گا اور اس میں کسی صورت حصہ نہیں لے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular