
تہران : چینی سفیر چانگ ہوا نے ایرانی یونیورسٹیوں میں چینی زبان میں سکھانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں چینی زبان کو اس قدر اہمیت دینا خوشی کی بات ہے۔ چین بھی فارسی زبان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پورے ملک میں 18 یونیورسٹیوں میں فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔ پورے ملک میں ایران شناسی کے حوالے سے سات خصوصی مراکز قائم ہیں۔ بعض یونیورسٹیوں میں فارسی زبان میں ہی کلاسیں ہورہی ہیں تاکہ مشرق شناسی اور زبان فارسی کے حوالے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو۔ نائب وزیرتعلم وحید حدادی اصل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان کی ترویج کے لئے مختلف ممالک میں فعالیت انجام دی جارہی ہے۔ موجودہ حکومت میں اس کام کو توسیع دینے میں خاصی کامیابی ملی ہے۔


































