
نیویارک : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خاتون کی بے حرمتی کا الزام ثابت ہوگیا۔ نیویارک کی عدالت نے سابق صدر کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ مصنفہ جین کیرول نے 1990 میں جنسی حملے اور جھوٹا کہنے پر سابق امریکی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
سابق امریکی صدر نے کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


































