
قاہرہ :حماس اور اسرائیل کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات آج اور کل مصر میں ہوں گے۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ مصری وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ مذاکرات میں صدر ٹرمپ کی تجویز کے مطابق تمام اسرائیلی اسیروں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے فیلڈ حالات اور تفصیلات پر توجہ دی جائے گی۔
وزارت کے مطابق مذاکرات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ کرنا ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق بات چیت بالواسطہ ہوگی اور قیدیوں کے مکمل تبادلے پر مرکوز رہے گی۔


































