Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر سمندر، زمین، فضا سے تباہ کن بمباری، انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام تباہ، بڑے پیمانے پر شہادتیں

Smoke and fire rise from buildings as people gather amid the destruction in the aftermath of an Israeli strike on Gaza City on October 26, 2023, as battles continue between Israel and the Palestinian Hamas group. (Photo by Omar El-Qattaa / AFP) (Photo by OMAR EL-QATTAA/AFP via Getty Images)

غزہ: اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پرتل گیا۔ سمندر ۔زمین اور فضا سے تباہ کن بمباری جاری ہے۔ اسرائیل کی بری فوج گولے برساتی ہوئی غزہ میں داخل ہوگئی۔ فلسطین کا انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام بھی تباہ کردیاگیا۔ بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ کے شمال مغربی اور وسطی علاقے اسرائیلی کی وحشت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسرائیلی زمین فوج غزہ میں داخل ہوگئی۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس کے سپاہی کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں۔غزہ کے سیٹلائٹ امیج نے بھی خوفناک اسرائیلی حملوں کی تصویر دکھادی۔ اسرائیلی بحریہ بھی غزہ پر خوفناک گولہ باری کررہی ہے۔ حملے اس قدر شدید ہیں کہ تباہ عمارتوں سے لاشوں اور زخمیوں کا نکالنا بھی ممکن نہیں۔ تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 100 اسرائیلی طیارے شریک ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے مزید 15 اہلکار بھی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔
فلسطینی وزرات صحت کے مطابق رات گئے حملوں میں مزید ہزاروں افراد کے شہید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular