
This image grab taken from AFPTV video footage shows Palestinians checking the destruction in the aftermath of an Israeli strike on the Jabalia refugee camp in the Gaza Strip, on November 1, 2023, amid ongoing battles between Israel and the Palestinian Hamas movement. Thousands of civilians, both Palestinians and Israelis, have died since October 7, 2023, after Palestinian Hamas militants based in the Gaza Strip entered southern Israel in an unprecedented attack triggering a war declared by Israel on Hamas with retaliatory bombings on Gaza. (Photo by AFP)
ایمسٹرڈیم: بین الاقوامی ریڈ کراس کی صدر میرجانا اسپولجارک ایگر نے غزہ میں تباہ کاری کو بین الاقوامی معیارات کی مکمل شکست قرار دیا ہے۔ اور کہا ہےکہ جو کچھ غزہ میں ہوا وہ قانونی، اخلاقی اور انسانی حدود سے باہر ہے۔ میرجانا اسپولجارک ایگر نے ہالینڈ کے اخبار سے گفتگو میں کہا کہ غزہ عالمی انسانی قوانین کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے محفوظ راستوں کا حصول مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہاں امدادی کارکن بھی فائرنگ کے خطرے سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورے صحت کے نظام پر جان بوجھ کر حملے کیے جا رہے ہیں تاکہ آبادی کو بھگا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی فوجی کارروائی قبول نہیں کی جا سکتی جو انسانی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی کرے۔ انہوں نے اسرائیل کے حق دفاع کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون توڑنے کا جواز نہیں بن سکتا۔


































