سوڈان میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 77 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

خرطوم: سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 77 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی سے جاری بارشوں سے اب تک 77 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان، دارفور اور دریائے نیل کے علاقے شامل ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 1لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں،بارش کی مزید پیش گوئی کے پیش نظر متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے مقابلہ میں رواں سال ہونے والی بارشوں سے دگنا نقصان ہوا ہے۔

  Click to listen highlighted text! خرطوم: سوڈان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 77 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 15ہزار کے قریب مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ترجمان سوڈان نیشنل کونسل سول ڈیفنس بریگیڈئیر جنرل عبد الجلیل عبدالرحیم کے مطابق مئی سے جاری بارشوں سے اب تک 77 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شمالی کوردفان، گیزیرہ، جنوبی کوردوفان، دارفور اور دریائے نیل کے علاقے شامل ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 1لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں،بارش کی مزید پیش گوئی کے پیش نظر متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے مقابلہ میں رواں سال ہونے والی بارشوں سے دگنا نقصان ہوا ہے۔