Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا یورپی یونین کی اسٹریٹجک غلطی ہے، ایران

تہران: ایران نے یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے بلاشبہ امریکا اور اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کی اندھی تابعداری کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا یورپی یونین کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر یورپ نے ایک سنگین اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ یورپی یونین کے اس فیصلے کے خطے اور یورپ ایران تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اصولی طور پر پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔ یورپی یونین کا یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس نے آبنائے ہرمُز میں مشقوں کا اعلان کیا ہے جو یکم اور دو فروری کو منعقد ہوں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular