Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

آباد کاری میں ملوث صیہونی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

رام اللہ : فلسطین نے عالمی برادری سے آباد کاری میں ملوث صیہونی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قابض صیہونی فوج اور مسلح آباد کار ملیشیا کی فلسطینیوں کی املاک۔ مقدسات اور گاڑیوں کو جلانے کے گھناؤنے جرائم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آباد کار ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی طرف سے منظم انداز میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک۔ مقدسات اور گاڑیوں کو جلانے کے جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت فلسطین ان جرائم کو بین گویر اور سموٹریچ جیسے انتہا پسند اسرائیلی وزراء کی قیادت میں اشتعال انگیز مہم اور ہتھیار اٹھانے کی مسلسل اپیلوں کا عکاس سمجھتی ہے۔ اسرائیلی فوج کی کسی بھی جارحیت کے بعد صیہونی آباد کار فلسطینی شہریوں کو مزید کچلنے کے لیے مداخلت کرتے ہیں۔ ان کی املاک کو تباہ کرتے ہیں۔ بیان میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں اور آباد کاروں کے حملے غرب اردن میں انتقام کی آگ بھڑکا رہے ہیں جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتے ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں روزانہ کی بنیاد پر جاری اسرائیلی کارروائیوں اور آباد کاروں کے حملوں کا نوٹس لے اور آباد کاری میں ملوث مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular