
رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے صدر کا عہدہ خالی ہونے پر تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نائب صدر کو عبوری صدر مقرر کرنے کا آئینی حکمنامہ جاری کردیا۔
آئینی حکمنامہ کے تحت عبوری صدر کی مدت نوّے دن سے زیادہ نہیں ہوگی، جس کے دوران نئے صدر کے چناؤ کے لیے براہِ راست انتخابات کرائے جائیں گے۔ آئینی اعلامیے کے مطابق اگر کسی ناگزیر صورتِ حال کے باعث مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہو سکیں، تو فلسطینی مرکزی کونسل کی منظوری سے صرف ایک بار کے لیے مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد فلسطینی سیاسی نظام کا تحفظ، قومی سلامتی کی بقا، اور آئینی اداروں کی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔


































