Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جامعتہ المنتظر میں دارالقرآن والحدیث ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور جامعتہ المنتظر کے ناظم اعلیٰ علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں۔ مدارس صدیوں سے اسلامی معاشرے کی دینی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں ۔علوم قرآن و حدیت ، فقہ اسلامی اور عصری علوم آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لئے اسلامی تعلیمی ادارے اور منصوبے جاری ہیں ۔ علماءسے گفتگو میں علامہ مرید نقوی نے کہا کہ عظیم حوزہ علمیہ جامعہ المنتظرکو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔ بہت جلد شعبہ جات کا اضافہ کیا جائے گا اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ دارالقرآن والحدیث کے نام سے ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا پروگرام تشکیل پا چکا ہے ۔ اس تحقیقی مرکز میں قرآن مجید کے مختلف موضوعات پر تحقیقات کی جائیں گی ۔ہماری کوشش ہوگی کہ مختلف قرآنی موضوعات پر ہر سال کم ازکم ایک کتاب شائع کروائی جائے۔جامعتہ المنتظر کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ قرآن مجید کے مختلف موضوعات میں اخلاقیات ،احکامات فقہی، حدود و تعزیرات، قصص انبیا علیہم السلام،اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے تذکرے کے علاوہ بہت سے موضوعات ہیں جن پر تحقیقاتی کام کیا جائے گا، تاکہ امت اسلامی کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا جاسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular