
لاہور: جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ سید ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ برصغیر کے انتہائی عظیم اور کامل بزرگ ہیں، برصغیر پاک وہند خاص طور پر لاہور اور پنجاب میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال داتا در بار حاضری دیا کرتے تھے اور انہوں نے عظیم صوفی بزرگ کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا ہے، حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کی شہرہ آفاق کتاب کشف الممحجوب تصوف کی کتابوں کی امہات الکتب شمار ہوتی ہے، حکومت اس کتاب کو نصاب تعلیم میں شامل کر کے مذہبی رواداری اور اتحاد و اتفاق، عشق حقیقی اور روحانیت کو فروغ دے، اس کتاب کشف المحجوب کے درس کی وجہ سے مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا ہوگی، روحانیت پیدا ہوگئی، پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ کہ جو کشف ا لمحجوب اتنی موثر اومعتبر کتاب ہے کہ جس شخص کو پیرومرشد نہ ملے وہ کشف المحجوب کا مطالعہ کرے تو اسے مرشد کامل کتاب کے مطالعہ سے ہی مل جائے گا، انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام نے برصغیر میں اسلام کی اشاعت کے لیے گراں قدرخدمات سر انجام دی ہیں، یہاں برصغیر میں مسلمان ہوئے ہیں وہ انہیں درگاہوں اور درباروں ،اولیاءاللہ کے مزارات اوران کی کرامات کی وجہ سے ہوئے ہیں، صوفیا ءکی تعلیمات کی وجہ سے لوگوں نے اسلام قبول کیا تصوف اور صوفیا کی تعلیمات کو فروغ دینا چاہیے۔


































