
کراچی : کراچی کی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور تکفیری عسکریت پسندوں کے داخلے کے پیشِ نظر شہر کے کم استعمال ہونے والے راستوں کو بند کردیا ہے، سندھ اور بلوچستان سے کراچی آنے والی5 سڑکوں کو ایک ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے، کمشنر کراچی کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کو شرپسندوں سے بچانے کے لئے سندھ رینجرز اور محکمہ داخلہ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم استعمال ہونے والی سڑکوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے بین الصوبائی پانچ سڑکوں سے شرپسند عناصر کراچی میں داخل ہوتے ہیں، اس خدشے کے پیشِ نظر کراچی کے مضافاتی علاقوں سومر گوٹھ، سالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی اور دریجی ٹریش روڈ سے شہر میں داخلے کے راستوں کو کو ہر طرح کت سفر کے لئے بند کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ افغانستان کی داخلی صورتحال اور وہاں سے افغانوں کے انخلا کے پس منظر میں کیا گیا ہے، اور اس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ کراچی میں داخل ہونے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور غیر متعلقہ افراد کو داخلے سے روکا جائے۔


































