
دبئی : اماراتی ایئر لائن ایمیریٹس نے 6 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان روزانہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی سروس اسرائیل کو عالمی روٹ نیٹ ورک سے کسی رکاوٹ کے بغیر منسلک کردے گی۔
یہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد اس میں وسعت پیدا ہونے کا تازہ ترین اشارہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال معاہدے کے بعد سفر کی سستی سہولت فراہم کرنے والی فلائی دبئی نے معاہدے کے چند ماہ بعد ہی تل ابیب اور دبئی کے درمیان پہلی کمرشل پرواز کا آغاز کردیا تھا۔


































