Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاراچنار میں حکومتی ہٹ دھرمی سے مسئلہ حل نہ ہوسکا، علامہ سید جواد نقوی

لاہور : تحریک بیداری امت مصطفیٰ ص کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پاراچنار میں راستوں کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے غذائی اور سلامتی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تقریباً ڈھائی ماہ سے اس علاقے میں ہونیوالے واقعات کو بہانہ بنا کر راستوں کو بند کر رکھا ہے اور اس مسئلے پر ہونیوالے مذاکرات اور جرگوں میں حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار میں حالیہ مسائل کا آغاز زمین کے تنازعات سے ہوا، جو کُرم کے علاقے کی قبائلی، مذہبی اور فرقہ وارانہ ساخت کی وجہ سے شدت اختیار کر گئے ہیں، حکومت اور ریاست قبائل کے معاملات کو مرکزیت کی سطح پر حل کرنے، وحدت کے فروغ، زمینی تنازعات کو ضلعی کمیشن کےذریعے حل کرنے اور دہشتگرد خوارج کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کے ذریعے ان مسائل کا حل نکال سکتی ہیں، لیکن حکومت کی مجرمانہ نیت ان مسائل کا حل نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار میں ظلم و بربریت کی نوعیت ایک خاص منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد تشیع کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے، کیونکہ تشیع کی موجودہ ترکیب سیاسی اور سماجی طور پر فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔ پاراچنار میں محاصرہ عوام کو بھوک اور پیاس کا شکار کر کے انہیں ہجرت پر مجبور کرنے یا مرنے کیلئے چھوڑنے کی کوشش ہے۔ ایسے میں جب پورا خطہ دہشتگرد خوارج کے تسلط میں ہے، کرم کے عوام کو نہتا کرنا، حکومت کے مجرمانہ عزائم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران اور دباؤ کا مقصد عوام کو اشتعال دلا کر ریاست کے دشمن قرار دینا اور ان کیخلاف کارروائی کا جواز پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے پاراچنار کے شیعہ اور سنی عوام کو خبردار کیا کہ پاراچنار کے بارے میں بہت خوفناک منصوبے بنائے گئے ہیں، جن کا مقصد اس علاقے کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی آگ میں جھونکنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ عوام دشمن کی چال اور جال دونوں سے خبردار رہیں، جذباتی ردعمل دینے کے بجائے حکمت اور بصیرت سے کام لیں، اور اپنے حقوق، علاقے اور اتحاد کا دفاع کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular