
ماسکو : کورونا وائرس نے روس کو پھرجکڑ لیا. ماسکو میں لاک ڈاؤن اور کیو آر کوڈز کا اعلان کردیا گیا ماسکو اور ماسکو ریجن میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث 28 اکتوبر سے 7 نومبر تک لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں کیفے اور ریستوران ، شاپنگ سینٹر اور نان فوڈ اسٹورز کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری آفس بھی بند رہیں گے، اور اسکولوں میں بھی چھٹیاں ہوں گی۔ روس کے باقی شہر 30 اکتوبر سے 7 نومبر تک بند رہیں گے دارالحکومت کی یونیورسٹیاں اور سیکنڈری ووکیشنل تعلیمی ادارے صرف ان لائن کام کر سکیں گے ، اور شہر میں کنڈرگارٹن میں بھی چھٹیوں کا اعلان کیاگیا ہے۔


































