Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

8 شہروں میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا، ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں، سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ ان شہروں میں ویکسی نیشن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے پابندیاں نرم کی جارہی ہیں، یکم اکتوبر سے مکمل طور پر ویکسین نہ لگوانے والے بالغوں پر متعدد پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی، ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے، یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کرکیا جاتا ہے، جن شہروں میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں وہاں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 300لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں ہزار لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں، پورے ہفتہ شادیوں کی اجازت ہوگی، تمام ریسٹورانٹس کھلے رہیں گے، انہوں نے بتایا کہ40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی، یکم اکتوبر سے پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا، کراچی،لاہور، ملتان اور فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سکھر، بہالپور میں بھی پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی، ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسی نیشن ہوگی۔ ویکسی نیشن مہم اچھی چل رہی ہے لیکن شہرویوں کی معاونت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular