Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

کورونا کی تباہی، پاکستان میں بھی بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں بھی کورونا کی وبا کے نتیجے میں تخفیف غربت کے لیے ہونے والی کوششیں رک گئیں بلکہ معاملہ برعکس ہوگیا اور غربت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں2018-19 میں دیہات میں غربت کی شرح 27.6 فیصد اور شہروں میں 10.7 فیصد تھی۔ کورونا کے دنوں میں حکومت نے غریبوں کی مدد کیلیے احساس پروگرام جیسے اقدام بھی اٹھائے مگر برق رفتاری سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث یہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔اقتصادی سروے کے مطابق کووڈ 19کی وجہ سے بیروزگاروں کی تعداد دو کروڑ 71 لاکھ تک جاپہنچی ہے ۔ غربت میں کمی کے لیے حکومت کو کثیرالجہتی حمکت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دیہات اور دور افتادہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی سماجی شمولیت لوکل کمیونٹیز کے ذریعے بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کے ذریعے ان لوگوں کی سماجی ضروریات کی نشاندہی اور رسائی بہتر ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں روزگار کے مواقع میں اضافہ بے حد ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے درمیان تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی کا فرق بھی کم کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular