
غزہ : غزہ سٹی کے مشرقی علاقے الزيتون میں صیہونی افواج نے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے11 افراد کو شہید کر دیا۔ شہدا میں سات بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ابو شعبان خاندان کے افراد ایک گاڑی میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ اسرائیلی افواج نے گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ دن دھاڑے کیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ تازہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی بدستور جاری ہے۔ ادھر خان یونس کے مضافات میں صیہونی فوج نے واپس لوٹنے والوں پر گولیاں برسادیں۔ جس سے تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔


































