
اسلام آباد : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ٹیلیفون پرگفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کا دورہ کرنے پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ، برادرانہ تعلقات ،یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


































