Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کو خانہ جنگی میں الجھانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، سید حسن نصراللہ

بیروت : حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں لبنان کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ہم وہاں نہیں جائیں گے جہاں یہ پارٹیاں ہمیں لے جانا چاہتی ہیں، ذاکرین اور نوحہ خوانوں سے ملاقات میں حسن نصراللہ نے تین نکات کی طرف اشارہ کیا جس پر دشمن کی جانب سے عمل کیا جارہا ہے ،جس میں حزب اللہ کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنا اور نمونۂ عمل کو نشانہ بنانا اور حزب اللہ کو خانہ جنگی میں دھکیلنا شامل ہے، انہوں نے حزب اللہ کے رکن علی شبلی الجیہ کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خون کو ضائع کرنا نہیں چاہتے، ہم کبھی اس جگہ قدم نہ رکھیں گے جہاں دشمن چاہتا ہو کیونکہ اس وقت حزب اللہ کا میدان میں قدم رکھ دینے کا مطلب خانہ جنگی ہے ، انہوں نے سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر موجود ہیں جو ہمارے خلاف جنگ کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے حالیہ واقعات میں مطلوبہ عوامی ردعمل کی ماہیت و مزاحمتی محاذ کے حامیوں کی آگاہی کو سراہا اور دشمن کے تیسرے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اقتصادی جنگ ہے جو قطعاً اتفاقی نہیں اور اس کے مقابلے کے لئے ہمیں ثابت قدم و سنجیدہ ہونا ہو گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular