
اسلام آباد: حکومت نے سڑک اور سمندری راستے سے حج کی ادائیگی کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان عازمین حج کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔ آئندہ سال حج کے اخراجات میں کمی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اخراجات میں کمی کیلئے عازمین حج کو سڑک اور فیری سروسز کے ذریعے سفری سہولت کی فراہمی پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پہلی مرتبہ وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کو ساڑھے چار ارب روپے واپس کیے ہیں جبکہ دو ارب کی ایک اور رقم واپس کرنے کا عمل جاری ہے۔


































