
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے دیرینہ بین الاقوامی، علاقائی اور دو طرفہ وعدوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ اب تک ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کے خلاف کسی قسم کی مذموم خواہش نہیں رکھتا۔ تاہم افغان طالبان حکومت کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے مفاد کے لیے نقصان دہ ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اختیارات استعمال کرتا رہے گا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے۔ افغانستان کے ساتھ استنبول میں مذاکرات میں مکمل ڈیڈلاک ہے اور اگلے مرحلے کا نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ کوئی امید ہے۔


































