
تہران: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے ایران ميں مختلف مقامات پر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ ملک بھر میں مسجدوں اور مقدس مقامات سے نعرہ تکبیر کی صدائيں بلند کی گئيں۔ مساجد اور مقدس مقامات سے تکبیر کے ساتھ ہی کلیساؤں سے ناقوس کی صدائيں بلند ہوئيں جبکہ ریل گاڑیوں اور بحری جہازوں کے ویسل بھی بجائے گئے۔ بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ پروگراموں میں سب سے بڑا پروگرام آپ کے مزار پر منعقد ہوا ۔ اس مناسبت سے مہرآباد ایئرپورٹ سے بہشت زہرا تک موٹر سائیکل سوار جوانوں کی ریلی اور ان راستوں پر ہیلی کاپٹروں سے پھول برسائے گئے جن سے گذر کر حضرت امام خمینیؒ تاریخی قبرستان بہشت زہرا پہنچے تھے۔


































