Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی: بھارت میں مودی سرکار کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت

نئی دہلی: بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی ہندو انتہا پسند مودی سرکار کو ٹکر دینے والی نئی سیاسی قوت کے طور پر ابھرر ہی ہے۔
بھارتی نوجوانوں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے مودی نے بھارت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کو اندھیرے میں جھونک کر مودی نے بھارتی نوجوانوں کو شدید عوامی احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مودی کے دور میں کوئی بھی سرکاری امتحان لیک ہونے سے نہیں بچتا ۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری امتحانات میں پرچہ لیک روکنے کے لیے ڈائپر ہی آخری حل رہ گیا ہے۔
سی این این کے مطابق بھارتی طلبہ مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کے راستے پر جا رہے ہیں۔
کانگریس رہنما ابھیشیک دت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 10 سالوں میں 90 امتحانی پرچے لیک کر کے ساڑھے 6 کروڑ طلبہ کی زندگیاں برباد کی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پرادھان کی نااہلی نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مودی کا نااہل وزیر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو دہشت گرد کہہ کر اپنی ناکامی چھپا رہا ہے۔
تاریخ اور پولیٹیکل سائنس کی ماہر بابیتا تیاگی کے مطابق مودی کے زیرِ اثر میڈیا کے بنائے گئے بیانیے کے برعکس زمینی حقائق ایک بالکل مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔
بھارتی عوام نے پیپر لیک نہ روک سکنے والی بی جے پی حکومت کی دیگر شعبوں میں بھی بدترین کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular