
ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدل دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر کر دیا گیا ہے۔جبکہ عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کرکے دھاراشیو رکھ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شیوسینا حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب اسے سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہے۔


































