Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

سائفر گمشدگی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کردی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی اسی کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہے بےگناہی ثابت کروں گا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو مینڈیلا واپس آگیا ہے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی مل گئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت میں وکلاء صفائی نے فرد جرم کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے درخواست کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاخیری حربہ ہے۔ آج کی کارروائی صرف فرد جرم کے لیے ہے۔ درخواست خارج اور فرد جرم عائد کی جائے۔ گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرکے فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دئیے تھے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular