
ڈربن: آئرش نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ سائمن ہیرس نے کہا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں انسانی امداد کی مسلسل بندش سے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں ہم خاموش نہیں رہ سکتے. انہوں نےغزہ میں وسیع پیمانے پر انسانی امداد کی بحالی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔


































