
کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے نشتر پارک کراچی میں معروف علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا، ملاقات کے موقع پر جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ودیگر رہنما بھی موجود تھے، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی تحریک کربلا سے سبق لئے بغیر متحرک نہیں ہوسکتی، دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ان نفرتوں کو محبتوں میں بدلہ جائے جس کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔


































