Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں جلوس برآمد

کراچی: ملک بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ملک بھر میں آج مجالس برپا ہوئیں اور جلوس برآمد ہوئے۔
کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السّلام و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزاء منعقد کی گئی، چہلم شہدائے کربلا کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
شرکائے جلوس نے امام بارگاہ علی رضا(ع) کے سامنے نماز ظہرین ادا کی۔ چہلم شہدائے کربلا کی مجلس و جلوس کے لیے سکیورٹی کے بھی غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔
لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازے سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا، جلوس میں عزادار ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد وزیر خان پہنچا جہاں عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی، عزاداروں کے لیے جلوس کے تمام راستوں پر سبیلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
ادھر اسلام آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشریٰ پر ختم ہو گیا۔
راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس امام باگارہ کرنل مقبول سے برآمد ہوا، یہ جلوس روایتی راستوں کمیٹی چوک، لیاقت روڈ سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچے گا۔ جلوس کے عزاداروں نے فوارہ چوک پر نماز ظہرین ادا کی جبکہ علمائے کرام فلسفۂ حسینیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیے

Most Popular