Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

بھارت میں اسلامی حکومت قائم کرنیکی سازش کا الزام 68 مسلم رہنماؤں پر چارج شیٹ

نئی دہلی : بھارت میں قومی تحقیقاتی ادارے نے پاپولر فرنٹ کے 68 سابق رہنماؤں پر اسلامی حکومت قائم کرنے کی سازش کے الزام میں چارج شیٹ داخل کردی۔ قومی تحقیقاتی ادارے نے کیرالا اور تامل ناڈو میں چارج شیٹس فائل کی ہیں۔ پاپولر فرنٹ کے خلاف چارج شیٹس کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ چارج شیٹس میں الزام لگایا گیاہے کہ مسلم کارکن دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے اور 2047 تک ہندوستان میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کی سازش کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔ اس سے پہلے 13مارچ کو جے پور اور دوسری چارج شیٹ 16 مارچ کو حیدرآباد میں داخل کی گئی تھی۔ جن رہنماؤں کیخلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے ان میں کئی اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ ممتاز فلاحی مسلم گروپ کو گزشتہ سال ستمبر میں وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دے کر پابندی لگادی تھی۔ پابندی کے بعد ہندوستان بھر میں پاپولر فرنٹ کے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular