
کابل : کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ اور طیارے سے گرکر 8افراد ہلاک ہوگئے، افغانستان چھوڑ کر باہر نکلنے کے لئے لوگ بے چین ہیں، کابل ایئرپورٹ پر افراتفری عروج پر ہے، لوگوں کو منتشرکرنے کیلئےامریکی فوج نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے، افراتفری کے بعد کابل کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے، ادھر طیارے سے گر کر بھی 3افراد ہلاک ہوئے، امریکی طیارے نے اڑان بھری تو پہیے میں گھسے 3 افراد نیچے گر گئے۔


































