
مشہد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشہد کا دورہ کیا اور روضہ امام رضا ؑ پر حاضری کے ساتھ آستانہ قدس رضوی کے مختلف اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا، اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور ان سے ملاقات میں نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔


































