Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں عید میلاالنبیؐ پر چراغاں، نورانی محافل و جلوسوں کا اہتمام

اسلام آباد: ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ بھرپور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ گلیوں،بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ گھروں اور مساجد میں چراغاں، محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فضا میں درودو سلام سے فضائیں معطر ہو گئیں۔
دوسری طرف جشن میلاد البنیؐ پر وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں مختلف مقامات کو سجایا گیا ہے، تمام سرکاری اور نجی عمارتیں برقی قمقموں سے روشن کر دی گئی ہیں، لاہور اور کراچی میں بھی روح پرور نظارے دیکھنے کو ملے۔
اُدھر حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سزا معافی میں عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ہو گی، عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کوبھی سپیشل سزا معافی مل سکے گی، عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد قیدیوں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا، 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔ ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھی۔ اُدھر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم اپنے نبی ﷺکی ولادت کے پر مسرت موقع پر پورے ملک میں عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منائیں گے۔ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کی میزبانی کریں گے اور دوپہر کو کنونشن سنٹر میں اس دن کی مناسبت سے منائی جانے والی خوشیوں میں شریک ہوں گا۔
دوسری طرف معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو رحمت بناکر بھیجا ہے۔ اس رحمت کو آگے پہنچانا امت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular