Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کی مدت 18 مئی تک بڑھادی گئی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ جنگ بندی بارہ مئی تک ہوئی تھی جسے اٹھارہ مئی تک بڑھا دیا گیاہے۔ ہندوستان کے ساتھ جامع مذاکرات ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے سیز فائر کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی کسی نے ہم سے جنگ روکنے کا کہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دس مئی کو پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پھر سعودی وزیرخارجہ کا فون آیا تھا۔ انہیں بتادیا تھا کہ ہندوستان جنگ بندی کیلئے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا کیونکہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف اقدامات کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔
ادھر پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے کامرہ ایئربیس کے دورہ کے موقع پر دعویٰ کیاکہ پاکستان نے ہندوستان کے پانچ نہیں چھ جہاز گرائے اور ڈرون بھی مارے۔ ہمارے شاہینوں نے 10 مئی کی شام کو تھانیدار کا بت پاش پاش کردیا ، کوئی اب رہتی دنیا تک اس طرح کے غرور اور گھمنڈ میں مبتلا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular