Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پنجاب حکومت کی ایما پر مشی جلوسوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، ڈی آئی جی لاہور کا اعتراف

لاہور : پنجاب میں مشی جلوسوں پر مقدمات صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت درج کئے گئے۔ یہ اعتراف ڈی آئی جی پولیس لاہور نے شیعہ وکلاء لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کے جواب میں کیا۔ڈی آئی جی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پیدل چلنے والوں کیخلاف پرچے کاٹے گئے ہیں لیکن کسی کو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی گرفتار کیا جائے گا۔ شیعہ وکلا نے پنجاب میں درج کی گئی بے بنیاد اور غیر قانونی ایف آئی آرز کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے جس کی سماعت پیر سے ہوگی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں چہلم کے مرکزی جلوسوں میں شرکت کیلئے اپنے اپنے علاقوں سے پیدل جانے والوں کیخلاف 104 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ وکلا کی درخواست میں پنجاب حکومت ، انتظامیہ اور پولیس سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ وہ کس بنیاد پر ایک آزاد ملک کے شہریوں پرسڑک کنارے صرف پیدل چلنے کی بنیاد پر مقدمات درج کررہے ہیں؟ وکلا کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ دنیا سیکیورٹی کا مسئلہ بنا کر پاکستان میں کھیلوں اور دوسری مثبت سرگرمیوں کو روکنا چاہتی ہے اور پولیس کے اپنے ہی ملک میں پرامن سرگرمیوں کو سیکیورٹی رسک بنا کر پیش کرنے سے بھارتی اور غیرملکی پروپیگینڈے کو تقویت ملی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular